نئی دہلی، 14؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی سرکار کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد کو چھپانے کا الزام لگایا۔ کانگریس لیڈر نے اتوار کو ٹویٹ کرکے مرکزی حکومت پر سوالات اٹھائے۔ ٹویٹ میں راہل گاندھی نے پوچھا کہ حکومت ہند کی مجاز وزارت کون سی ہے؟ اس کے بعد انہوں نے لکھاکہ خفیہ وزارت برائے جھوٹ ایک خالی نعرہ۔
اس سے قبل ہفتے کے روز راہل گاندھی نے کورونا کی وبا، بڑھتے افراط زر اور ملک میں بے قابو بیروزگاری کولے کر بھی وزیر اعظم مودی پرحملہ کیاتھا۔ راہل نے ٹویٹ میں لکھاکہ وبا، مہنگائی، بے روزگاری سب کچھ دیکھنے کے بعد لوگ جانتے ہیں کہ کون ذمہ دار ہے۔